کینڈا نژاد گینگسٹر لکھبیر سنگھ لانڈا کو مرکز نے ایک دہشت گرد قراردیا

,

   

اہلکاروں کے بموجب ابتداء میں جرائم اور گینگسٹر متعلق سرگرمیوں میں ملوث رہنے والا لنڈا کینڈ ا سے مسلسل مخالف ہندوستان سرگرمیاں انجام دے رہا ہے
نئی دہلی۔وزرات داخلی امور(ایم ایچ اے) نے کینڈا نژاد گینگسٹر لکھبیر سنگھ لنڈا کوایک دہشت گرد قراردیاہے۔

ایسے وقت یہ اقدام سامنے آیاہے جب نئی دہلی اور اٹاوا کے درمیان سفارتی تعلقات میں مسلسل تناؤ اس وقت بڑھ گیا ہے جب وزیراعظم جسٹن ٹریڈوکی جانب سے کینڈا کی سرزمین پر مطلوب خالستان دہشت گرد ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں ہندوستان کے ملوث ہونے کا دعوی کیاگیاتھا۔

ایم ایچ اے کی جانب سے جاری ایک سرکاری پریس نوٹ میں 34سالہ لنڈا والد نرنجن سنگھ اور پرمیندر کورپاکستان کی سرحد کے لگے پنجاب کے ضلع ترن تارن میں وی پی او ہاریکار کا ایک مستقل رہائشی ہے۔

ایم ایچ اے نے ایک روز قبل جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام)ایکٹ 1967(37برائے 1967)کے تحت”مذکورہ ایکٹ کے سیکشن کی دفعہ 35کی ذیلی دفعہ(۱)کی شق (اے)اور ذیلی دفعہ (2)مرکزی حکومت کو اختیار دیتی ہے کہ مذکورہ ایکٹ کے فورتھ شیڈول میں کسی فرد کا نام اگر اسے یقین ہے کہ وہ دہشت گردی میں ملوث ہے۔

لنڈا دہشت گردی کے منصوبے کی تشکیل‘ جبری و صولی‘اور قتل سے متعلق مختلف مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

اس میں مزیدکہاگیاہے کہ ائی ای ڈیز لگانا‘ہتھیاروں اور منشیات کی تسکری اور پنجاب میں ملک کے دیگر حصوں میں دہشت گردی کی کاروائیوں کے لئے فنڈزیا اس سے حاصل ہونے والی رقم کا استعمال کرنا جیسے جرائم میں وہ شامل ہے۔

ایم ایچ اے نے مزیدکہاکہ لنڈا اوراس کے ساتھی ملک کے مختلف حصوں میں گھات لگاکر قتل کرنا‘ جبری وصولی اوردیگر ملک دشمن سرگرمیوں کو انجام دے کر پنجاب میں امن وامان کو خراب کرنے کی سازش کررہے ہیں۔

اہلکاروں کے بموجب ابتداء میں جرائم اور گینگسٹر متعلق سرگرمیوں میں ملوث رہنے والا لنڈا کینڈ ا سے مسلسل مخالف ہندوستان سرگرمیاں انجام دے رہا ہے