کینیا میں منکی پاکس کے دو نئے کیسز کی تصدیق

   

نیروبی: کینیا میں منکی پاکس کے دو نئے کیس سامنے آئے ہیں جس سے کیسوں کی کل تعداد سات ہوگئی ہے ۔کینیا کی وزارت صحت نے منگل کو اس کیس کی تصدیق کی اور کہا کہ ملک نے وائرس کے وسیع پیمانے پر پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نگرانی میں اضافہ کر دیا ہے ۔وزارت صحت میں کابینہ سکریٹری ڈیبورا بارسا نے کہا کہ دو نئے کیسز جنوب مشرقی کینیا کی ماکوینی کاؤنٹی اور تنزانیہ کی سرحد سے ملحق کاجیاڈو کاؤنٹی میں پائے گئے ۔مسٹر باراسا نے کہا، “تصدیق شدہ کیسز میں سے کسی کی موت کی اطلاع نہیں ہے ۔ پہلے پانچ کیسز کے 61 رابطوں کا سراغ لگایا گیا، ان کی فہرست سازی اور نگرانی کی گئی۔ رابطوں میں سے صرف ایک کا ٹیسٹ مثبت آیا۔انہوں نے کہا کہ وزارت نے وبا پھیلنے کے بعد سے 25 داخلی مقامات پر دس لاکھ سے زیادہ مسافروں کی اسکریننگ کی ہے ۔مسٹر باراسا کے مطابق، کینیا نے 28 کاؤنٹیوں سے منکی پاکس کے لئے 190 نمونوں کا تجربہ کیا ہے ، جن میں سے سات کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔