کینیڈا الیکشن میں لبرل پارٹی کی جیت کے امکانات

   

ٹورنٹو : کینیڈا کے انتخابات کی پولنگ 28 اپریل کو ہوگی لیکن 7.3 ملین کینیڈین ووٹرز پہلے ووٹ ڈالنے کی رعایت سے فائدہ اٹھا کر پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔ الیکشن کے بارے میں تازہ سروے اور پول یہ بتا رہے ہیں کہ لبرل اور کنزرویٹو پارٹیوں کے درمیان مقابلہ بہت سخت ہے اور لبرل 42 اور کنزرویٹو 39، 162 تا 204 نشستوں کے درمیان حاصل کرکے حکومت بنائے گی اور وزیراعظم مارک کارنی ہوں گے جکہ این ڈی پی نامی پارٹی کی نشستوں میں مزید کمی آئے گی۔لبرل پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ایڈمْ وان کورڈین نے جنگ؍ دی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم جی 7 ملک کینیڈا میں تمام کینڈینز کی ترقی اور موقف کو اہمیت دیتے ہیں۔ تمام اقلیتوں بشمول پاکستانی کینیڈینز مساویانہ حقوق اور ترقی کے حق دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے حلقہ میں بہت سارے پاکستانی نہ صرف آباد بلکہ میرے سپورٹر ہیں اور اگر مجھے ہفتہ کے چھ دن بھی بریانی اور مصالحے دار کھانے مل جائیں تو میں شوق سے کھالیتا ہوں۔