کینیڈا میں فائرنگ سے 2 مسلح افراد ہلاک 6 پولیس اہلکار زخمی

   

اوٹاوا: کینیڈا میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 2 مسلح افراد ہلاک اور 6 پولیس اہل کار زخمی ہو گئے-بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے ایک بینک میں پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا-پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 2 مسلح افراد ہلاک ہو گئے جب کہ کارروائی کے دوران 6 پولیس اہل کار زخمی ہوئے- پولیس نے دھماکہ خیز آلہ کی مشتبہ اطلاع پر قریبی رہائش گاہوں کو خالی کرالیا جبکہ علاقے میں بھاری نفری تعینات کردی گئی۔