کینیڈا نے سرکاری موبائل میں ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی

   

ٹورنٹو: کینیڈا نے پیر کو اعلان کیا کہ وہ حکومتی اہل کاروں کے زیر استعمال تمام موبائل آلات میں ٹک ٹاک پر پابندی لگا رہا ہے۔ جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ چینی ملکیت کی اس ویڈیو شیرنگ ایپ پر مغرب کی تشویش مسلسل بڑھ رہی ہے۔وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ یہ کارروائی مزید اقدام کی جانب پہلا قدم ہو سکتا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپنے تمام وفاقی ملازمین کو یہ بتانے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے کہ وہ اپنے کام سے منسلک سرکاری الیکٹرانک آلات پر ٹک ٹاک استعمال نہیں کر سکتے۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ کینیڈا کے کاروباری اور دیگر افراد بھی اپنے ڈیٹا کی حفاظت کے لیے ممکنہ طور پر اس اقدام کی جانب راغب ہوں گے۔