کینیڈا کے جنگلات میں آتشزدگی، امریکیوں کو ماسک پہننے کی ہدایات

   

اوٹاوا : کینیڈا کے جنگلات میں آتشزدگی سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی کے باعث امریکی شہریوں کو ماسک کے استعمال کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے جنگلات میں آتشزدگی کے سبب شمالی امریکہ کے شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی صورت میں این 95 ماسک استعمال کرنے ہدایت کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے جنگلات میں آتشزدگی سے شمالی امریکہ میں پھیلنے والے دھوئیں اور فضائی آلودگی سے لاکھوں شہریوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس کے سبب نیویارک میں آج سے ہی شہریوں میں ماسک مفت تقسیم کیے جائیں گے۔کینیڈین حکام نے بھی اس حوالے سے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر وہ گھروں سے باہر جائیں تو ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہیکہ آئندہ ہفتوں میں شمالی امریکہ کے بیشتر علاقوں میں ائیرکوالٹی خطرناک حد تک خراب ہوسکتی ہے جب کہ کینیڈا کے صوبے کیوبیک سے زیادہ دھواں پھیلنے کا خدشہ ہے جہاں 150 کے قریب مقامات پر آتشزدگی کی اطلاعات ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس آتشزدگی کو کیوبیک کی حالیہ بدترین آتشزدگی قرار دیا جارہا ہے جس سے تقریباً 15 ہزار کے قریب رہائشیوں کی نقل مکانی کا امکان ہے۔