کین پہلے اور کوہلی چوتھے مقام پر موجود

   


دبئی ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹسٹ کرکٹ کی تازہ ترین درجہ بندی جاری کردی جس میں ہندوستانی کپتان کوہلی کا چوتھا، انگلینڈ کے جوروٹ کا پانچواں اور چتیشور پجاراکا چھٹا نمبر ہے۔آئی سی سی کی جاری کردہ بیٹسمینوں کی نئی ٹسٹ درجہ بندی میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسرے اور لبوشین تیسرے نمبر پر ہیں۔پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے سے ساتویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔بولرز کی فہرست میںآسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے، انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر تیسرے نمبر پر ہیں۔آل راونڈرز میں انگلینڈ کے بین اسٹوکس کا پہلا نمبر ہے۔