کیڑے کے کاٹنے سے پھیلنے والے’ٹِک وائرس‘ برطانیہ میں موجود

   

لندن : دنیا کے متعدد ممالک میں ایک کیڑے کے ذریعے پھیلنے والے ’ٹِک وائرس‘ کی برطانیہ میں بھی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے اور حکام کی جانب سے کوہ پیماؤں اور پہاڑوں پر سائیکل چلانے والے افراد کو احتیاطی تدابیراختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔برطانوی اخبار ’گارڈین‘ کے مطابق برطانیہ میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق احکامات یارکشائر میں ٹِک وائرس کا کیس سامنے آنے کے بعد جاری کیے گئے ہیں۔’ٹِک‘ دراصل ایک مکڑی نما کیڑے کو کہا جاتا ہے جسے اردو میں ’چچڑی‘ کہا جاتا ہے۔ یہ کیڑا جانوروں اور انسانوں کے خون کو بطور خوراک استعمال کرتا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق نزلہ و زْکام ٹِک وائرس کی علامات سے ایک ہیں اور یہ وائرس انسان کے اعصابی نظام پر اثر انداز ہوتا ہے۔