کے ایل راہل کی کپتانی سے گنگولی بے حد متاثر ، ویراٹ کوہلی کو نصیحت

   

بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی نے کے ایل راہل کو بھی با صلاحیت بلے باز بتایا اور کہا کہ وہ تینوں فارمیٹ میں غضب مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ ہندستانی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی نے ہفتہ کو کہا کہ لوکیش راہل کی طرح باصلاحیت کھلاڑی کو ٹیسٹ میں پیر جمانے کے لئے ان کے پاس بہت وقت ہیں۔ کیونکہ اس وکٹ کیپر بلے باز کے پاس سبھی فارمیٹ میں میچ ونر کھلاڑی بنانے کی صلاحیت ہے۔ انڈین پریمئر لیگ کے 13 سیزن میں کنگس الیون پنجاب کی کپتانی کرنے والے راہل موجودہ سیزن میں فی الحال سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے بازوں میں ٹاپ پر ہیں۔ کے ایل راہل کی کپتانی سے متاثر کا ماننا ہے کہ کرناٹک کا یہ کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ کے لئے بنا ہے۔ انہوں نے انڈیا ٹوڈے کے پروگرام انسپریشن میں کہا، ‘ میں ایک کرکٹر کے طور پر کہہ رہا ہوں کہ میرے پاس ٹیسٹ میچوں کے لئے لوکیش راہل کیلئے کافی وقت ہے۔ ٹیم میں حالانکہ کون رہے گا اور کون نہیں، یہ فیصلہ کرنا سلیکٹرز کا کام ہے۔ آئی پی ایل میں راہل کی زیادہ تر بڑی اننگز کنگس الیون پنجاب کو جیت نہیں دلا سکیں لیکن سورو گنگولی ینے امید ظاہر کی ہندستان کے لئے ان کے رن میچ ونر ثابت ہوں گے۔ اس سابق ہندستانی کپتان نے کہا، کسی تجرباتی کھلاڑی کی طرح ماننا ہے کہ وہ (راہل) ایسے کھلاڑی ہیں جو ہر فارمیٹ میں حصہ لے سجتے ہیں۔ میں انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔ امید ہے کہ وہ ٹیم انڈیا کو جیت دلانے میں اپنا تعاون کریں گے جو اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ ویرام کوہلی کو غیر ملک میں جیتنا ضرورری ہے۔ جیسے جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں اچھا مظاہرہ کرنا ہوگا۔