ممبئی 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کے ای ایم ہاسپٹل ممبئی میں پیش آئے آتشزدگی کے ایک واقعہ میں شدید طور پر زخمی ہونے والا 2 سالہ معصوم بچہ آج قلب پر حملہ کے بعد فوت ہوگیا۔ 6 نومبر کو پیش آئے اِس واقعہ میں پرنس راج بھر شدید طور پر جھلس گیا تھا جسے آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ اِس حادثہ میں راج بھر کا دایاں بازو شدید طور پر جھلس گیا تھا۔ جس کے بعد متواتر علاج کیا جارہا تھا۔ تاہم آج صبح قلب پر حملہ کے بعد معصوم کی موت واقع ہوگئی۔