کے سی آر سے بدلہ ابھی شروع نہیں ہوا : ریونت ریڈی

   

شہرکو آنے دیجئے بندوق تیار ہے، انڈیا ٹی وی کے پروگرام ’’آپ کی عدالت‘‘ کا آج ٹیلی کاسٹ
حیدرآباد ۔ 12 ۔ اپریل (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے انڈیا ٹی وی کے مشہور پروگرام ’’آپ کی عدالت‘‘ میں حصہ لیتے ہوئے کئی سنسنی خیز ریمارکس کئے ہیں جو اپوزیشن بی آر ایس کے حلقوں میں ہلچل پیدا کرسکتے ہیں۔ چیف منسٹر کا یہ ٹاک شو پروگرام کل ہفتہ کی رات 10 بجے انڈیا ٹی وی چیانل پر ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا ۔ چیانل کی جانب سے پروگرام کی ایک جھلک پرومو کی شکل میں جاری کی گئی جس میں ریونت ریڈی نے ریمارک کیا کہ کے سی آر سے ابھی بدلہ لینے کی کارروائی شروع نہیں ہوئی ہے ۔ اینکر رجت شرما نے سوال کیا کہ کے سی آر حکومت کی جانب سے آپ کو جیل میں ڈالنے کا بدلہ لیا جارہا ہے ؟ اس کے جواب میں ریونت ریڈی نے کہا کہ بدلہ ابھی شروع نہیں ہوا ہے۔ رجت شرما نے کہا کہ بی آر ایس قائدین کا کہنا ہے کہ کے سی آر ایک شیر کی طرح ہیں اور فی الوقت وہ بستر پر ہیں، جلد ہی شیر باہر آئے گا۔ اس پر ریونت ریڈی نے کہا کہ شیر کو باہر آنے دیجئے یہاں بندوق تیار ہے ایک ہی گولی سے کام ہوجائے گا ۔ انہوں نے ریمارک کیا کہ میں کتے بلیوں کو مارنے پر یقین نہیں رکھتا اور ماروں گا تو شیر کو ہی ماروں گا ، آنے دیجئے ۔ پروگرام کے پرومو کی اجرائی کے بعد سے بی آر ایس اور دیگر سیاسی حلقوں میں ہلچل پیدا ہوچکی ہے ۔ مکمل پروگرام دیکھنے کیلئے کانگریس سے زیادہ بی آر ایس کے قائدین بے چین ہیں۔ 1