کے سی آر نے تلنگانہ تحریک کے جذبہ کو فراموش کردیا : پروفیسر ہراگوپال

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : یہ کہتے ہوئے کہ تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں نئی جان ڈالنا وقت کا تقاضہ ہے ۔ مشہور جہدکار پروفیسر جی ہرا گوپال نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے ایڈمنسٹریشن نے تلنگانہ کے تشخص ہی کو کمزور بنادیا ہے ۔ وہ تلنگانہ جنا سمیتی صدر پروفیسر کودنڈا رام کی جانب سے منعقد کئے گئے دکشا سے مخاطب کررہے تھے ۔ تلنگانہ تحریک کی یاد دہانی کرتے ہوئے پروفیسر ہرا گوپال نے کہا کہ آندھرا پردیش کے لوگ تلنگانہ میں واقع ان کی جائیدادوں کے تحفظ کے لیے بی آر ایس میں شامل ہورہے ہیں ۔ اس بات پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہ کس طرح ٹی آر ایس سربراہ عوام سے صلاح و مشورہ کیے بغیر ان کی پارٹی کو بی آر ایس میں تبدیل کرسکتے ہیں ۔۔

انہوں نے کہا کہ کے سی آر نے تلنگانہ تحریک کی امنگوں کو فراموش کردیا ہے ۔ انہوں نے چیف منسٹر پر تلنگانہ تحریک کے جذبہ سے پھر جانے کا الزام عائد کیا ۔۔