کے سی آر پرگتی بھون واپس

   

حیدرآباد: چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کورونا سے صحت یابی کے بعد آج پرگتی بھون واپس ہوگئے ۔ انہوں نے معمول کا کام کاج شروع کردیا ہے ۔ واضح رہے کہ 19 اپریل کو چیف منسٹر کورونا سے متاثر پائے گئے اور ڈاکٹرس کے مشورہ پر انہیں گجویل میں واقع فارم ہاؤز میں آئسولیشن میں رکھا گیا تھا ۔ چیف منسٹر میںکورونا کی ابتدائی علامات تھیں اور ہوم آئسولیشن کے تحت علاج کیا گیا ۔