کے سی آر پر تنقید کرنا اپوزیشن قائدین کی عادت

   

تلنگانہ کی ترقی کیلئے کئی ترقیاتی اقدامات، رکن اسمبلی کورٹلہ کے ودیا ساگر راؤ کا خطاب

کورٹلہ /15 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر بی آر ایس کورٹلہ ٹاون انم انیل کی صدارت میںبی آر ایس قائدین و کارکنوں کا جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا ۔ کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ رکن اسمبلی کورٹلہ ، کے سنجے بی آر ایس امیدوار حلقہ اسمبلی کورٹلہ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ جلسہ سے مخاطب کرتے ہوئے کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ رکن اسمبلی کورٹلہ نے کہا کہ حلقہ اسمبلی کورٹلہ کی تائید کے سبب وہ چار مرتبہ ایم ایل اے منتخب ہوئے ہیں ۔ انہوں نے اپنی تقریر میں اپوزیشن پارٹیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر چیف منسٹر تلنگانہ جو ریاست تلنگانہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کئی فلاحی و ترقیاتی اقدامات انجام دئے ۔ کے سی آر پر تنقید کرنا اپوزیشن پارٹی قائدین کی عادت بن چکی ہے ۔ انہوں نے رکن پارلیمنٹ نظام آباد دھرمپوری اروند کی جانب سے مٹ پلی میں بی جے پی کے کارکنوں کے اجلاس میں چیف منسٹر کے سی آر اور خود مجھ پر ناشائستہ ریمارکس کرنے کی شدید مذمت کی اور دھرم پوری اروند رکن پارلیمنٹ نظام آباد کو اپنی زبان قابو میں رکھنے کی نصیحت کی ۔ کلواکنٹلہ سنجے بی آر ایس پارٹی امیدوار حلقہ اسمبلی کورٹلہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ بی آر ایس پارٹی کے دور اقتدار میں عوام کی فلاح و بہبودی و ترقی کیلئے کئی اقدامات کئے گئے ۔ انہوں نے صدر پردیش کانگریس آئی پارٹی ریونت ریڈی پر بھی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریونت ریڈی چیف منسٹر بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں ۔ بی جے پی اور کانگریس پارٹی کے قائدین لاکھ حربے کرلیں بی آر ایس پارٹی کا اقتدار میں آنا طئے ہے ۔ اجلاس سے صدر بی آر ایس انم انیل صدرنشین مجلس بلدیہ کورٹلہ شریمتی انم لاونیا ، نائب صدر مجلس بلدیہ کورٹلہ گڈہ مدی پون صدر مائناریٹی سیل بی آر ایس پارٹی سید فہیم کے علاوہ دیگر بی آر ایس قائدین نے مخاطب کیا ۔ اس اجلاس میں بی آر ایس قائدین کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔