کے سی آر کو سبق سکھانے کا اچھا موقع

   

دوباک میں کانگریس امیدوار کو کامیاب کرنے رائے دہندوں سے محمد علی شبیر کی اپیل

میدک ۔ سابق ریاستی وزیر جناب محمد علی شبیر نے کہا کہ دوباک اسمبلی حلقہ کے ضمنی چناؤ میں ٹی آر ایس کے امیدوار کو شکست دیتے ہوئے کے سی آر کو سبق سکھانے کا رائے دہندوں ایک اچھا موقع ہاتھ آیا ہے اور اس حلقہ میں کامیابی حاصل کرکے کانگریس نہ صرف متحدہ ضلع میدک بلکہ ریاست تلنگانہ میں اپنے موقف کو استحکام دلائے گی ۔ جناب محمد علی شبیر دوباک میں شامل میدک کے منڈل نارسنگی کے دیہاتوں میں کانگریس ، رائے دہندوں سے ملاقات کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ جناب محمد علی شبیر نے کہا کہ نارسنگی منڈل کے گرام پنچایتوں میں دیکھا گیا کہ ہر طرف انجام دئے گئے ترقیاتی کام سابق ریاستی وزیر آنجہانی ایم ایل اے مسٹر چیرکو متیم ریڈی کے دور ہی کے ہیں ۔ انوہں نے اپنے دورہ نارسنگی کے موقع پر گھر گھر گھومتے ہوئے کانگریس کے امدیوار سرینواس ریڈی کے حق مہم چلائی ۔ انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ ضمنی انتخابات میںکانگریس کی تنقیح ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ اس حلقہ میں ٹی آر ایس کے دور میں ترقیاتی کام نہ کے برابر ہیں ۔ یہاں بی سی گریجن اور دلت طبقہ کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی ٹھوس کام انجام نہیں دئے گئے ۔ جناب محمد علی شبیر کے ہمراہ امیدوار کانگریس مسٹر سرینواس ریڈی ، سابق پی سی سی صدر جناب پنالہ لکشمیا صدر ضلع کانگریس میدک مسٹر تروپتی ریڈی صدرنشین سنٹرل بنک امداد باہمی مسٹر کے سرینواس راؤ سکریٹری پی سی سی مسٹر چودھری سپرابھات راؤ اور راجندر گوڑ ۔ موجود تھے ۔