کے سی آر 2004 میں ایک ایکر اراضی کے بھی مالک نہیں تھے

   

اقتدار کے 10 برسوں میں اراضیات کا حصول ، وزیر مال سرینواس ریڈی کا الزام
حیدرآباد۔17۔ستمبر (سیاست نیوز) وزیر مال پی سرینواس ریڈی نے کہا کہ 2004 کریم نگر لوک سبھا الیکشن کے موقع پر کے سی آر کے حلفنامہ میں ایک ایکر اراضی بھی نہ ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا لیکن آج کے سی آر کئی اراضیات کے مالک ہیں ۔ اس سلسلہ میں انہیں عوام کو وضاحت کرنی چاہئے ۔ سرینواس ریڈی نے 2004 میں کے سی آر کا حلفنامہ میڈیا کے لئے جاری کیا جس میں ایک ایکر اراضی بھی ملکیت میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سال کے اقتدار کے دوران کے سی آر خاندان نے جائیدادوں اور اراضیات کو بڑے پیمانہ پر حاصل کیا ہے۔ سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سرینواس ریڈی نے کہا کہ 2004 لوک سبھا الیکشن کے حلفنامہ میں ایک ایکر اراضی بھی نہ ہونے کا اعلان کرنے والے کے سی آر کے پاس ہزاروں کروڑ مالیت کی اراضی کہاں سے آئی ہے؟ تلنگانہ تحریک کے دوران اور پھر اقتدار کے 10 برسوں میں کے سی آر کی اراضی ملکیت میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلفنامہ سے اس بات کا اظہار ہوتا ہے کہ اراضیات کا حصول تلنگانہ تحریک اور اقتدار کے دوران کیا گیا۔ تلنگانہ جدوجہد میں حصہ لینے والے جہدکاروں کو کچھ حاصل نہیں ہوا لیکن کے سی آر خاندان کی جائیدادیں کئی لاکھ کروڑ تک پہنچ چکی ہے ۔ غریبوں اور دلتوں کے علاوہ اسائینڈ اراضیات پر قبضے کئے گئے ۔ غیر قانونی طریقے سے اراضیات کے حصول پر حکومت نے تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کے سی آر نے حلفنامہ میں غلط کہا تھا یا پھر عوام کو دھوکہ دینے کیلئے اراضیات کا ذکر نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اراضی معاملہ پر بی آر ایس ورکنگ پریسیڈنٹ حکومت پر الزام تراشی کر رہے ہیں۔ انہیں حکومت پر تنقید سے قبل 2004 کے کے سی آر کے حلفنامہ کی وضاحت کرنی چاہئے۔1/k
SA-I امتحانات یکم اکٹوبر سے ہونگے
حیدرآباد ۔ 17 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ڈائرکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن تلنگانہ نے کل تعلیمی سال 2026-27 کیلئے کلاسیس I تا X کیلئے سمیٹیو اسیسمنٹ ۔ I (SA-I ) کیلئے شیڈول کا اعلان کیا ہے ۔ پروسیڈنگس کے مطابق یہ امتحانات ریاست کے اسکولس میں یکم تا 9 اکٹوبر منعقد کئے جائیں گے ۔۔ a/m/b