کے سی آر کی جانب سے مساجد کی دوبارہ اسی مقام پر تعمیر کے فیصلہ کا خیرمقدم

   

آرمور۔کے سی آر سیکولر چیف منسٹر اور مسلم دوست ہیں،سکریٹریٹ کی مساجد کو اسی مقام پر تعمیر کرنے کا فیصلہ مثالی ہے۔ ان ِخیالات کا اظہار ٹی آرایس کے سینئر اقلیتی قائد محمد سلیم نے صحافیوں کے سامنے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ علمائے دین اور مختلف تنظیموں کے ذمہ داروں کے وفد سے خوشگوار گفتگو کرتے ہوئے کے سی آر نے سکریٹریٹ میں شہید کی گئی دو مساجد اور ایک مندر کے انہدام پر دوبارہ ان عبادتوں گاہوں کی تعمیر کا جو فیصلہ کیا ہے ، وہ قابل ستائش ہے۔ محمد سلیم نے مساجد کی اسی جگہ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ ان مساجد کے شہید ہونے پر مسلمانوں میں برہمی کا ماحول تھا اور احتجاجی بیانات بھی دئیے جارہے تھے اور ر دستخطی مہم کا بھی آغاز کیا گیا تھا۔ جس پر تمام جماعتوں کے ذمہ داروں نے فیصلہ کیا کہ وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ سے اس سے متعلق بات کی جائے۔ مجلس کے صدر کی نگرانی میں وفد نے کے سی آر سے ملاقات کی اور کے سی آر کی جانب سے مساجد کی دوبارہ اسی جگہ پر تعمیر کا تیقن دینا اور مندر اور چرچ کی بھی تعمیر کا اعلان کرنا گنگا جمنا تہذیب کی بہترین مثال ہے۔ انہوں نے کے سی آر سے اظہار تشکر کیا