کے ملازمین ظاہر کرنے والے 4 دھوکہ باز گرفتارSnapdeal

   

حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : سائبر آباد پولیس نے ایک خاتون کو 2.3 لاکھ روپئے کا دھوکہ دینے پر بہار اور دہلی کے چار آدمیوں کو جمعہ کو گرفتار کیا ۔ ان ملزمین نے مبینہ طور پر متاثرہ خاتون سے انہیں یہ رقم رجسٹریشن فیس کے طور پر دینے کے لیے کہا تاکہ اس کار کے لیے جس کے بارے میں انہوں نے اس خاتون کو بتایا کہ جسے وہ ایک لاٹری میں جینا ہے ، دعویٰ کیا جائے اس آن لائن دھوکہ دہی کے اصل سرغنہ 22 سالہ سندیپ کمار کو اس کے ساتھیوں مانک چند پاسوان ، 30 سالہ ، توصیف احمد 30 سالہ اور وکاس کمار 30 سالہ کے ساتھ گرفتار کیا گیا ۔ دیگر دو ملزمین بپن کمار جو مختلف ای کامرس / ٹیلی مارکٹنگ کمپنیوں سے کسٹمر ڈیٹا حاصل کرتا ہے اور سندیپ پاسوان جو خود کو کمپنی نمائندہ ظاہر کرتے ہوئے لوگوں سے بات کرتا تھا ۔ مفرور ہیں ۔ سندیپ نے پولیس عہدیداروں کو بتایا کہ اسے ایک دوست نے اس کے ٹریکس سکھائے اور وہ 2016 سے لوگوں کو دھوکہ دے رہا ہے ۔ اس نے یہ کہتے ہوئے بھی لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کی کہ وہ ایک غریب خاندان کا فرد ہے اور اس کی فیملی کے لیے دھوکہ کیا ہے ۔ سندیپ نے کہا کہ ’ میری ماں بیمار ہے ۔ مجھے اس کے علاج کے اخراجات کا خیال رکھنا ہوتا ہے ۔ میں نے جو پیسہ حاصل کیا ہے اس سے میری بہن کی شادی بھی کی ہے ‘ ۔ شکایت کنندہ کو آن لائن شاپنگ پورٹل اسنیپ ڈیل پر خریداری کے بعد ایک مسیج موصول ہوا ’ مبارک ہو ! آپ اسنیپ ڈیل کمپنی آن لائن شاپنگ کے ونر ہیں ۔ آپ نے پہلا انعام ٹاٹا نیکسان کار یا 6.9 لاکھ روپئے کی رقم جیتی ہے ۔ آپ کو کمپنی رجسٹریشن چارجس 6500 روپئے ایس بی آئی بینک میں ادا کرنا ہے ۔ ڈپازٹ ، تفصیلات کے لیے رابطہ نمبر دیا گیا ۔ جب اس خاتون نے ٹول فری نمبر پر کال کیا تو ایک آدمی نے اسے مبارکباد دی اور دعویٰ کیا کہ وہ اسنیپ ڈیل کا ایک ملازم ہے اور اس خاتون سے کہا کہ انعام کے لیے ادعا پیش کرنے رجسٹریشن فیس ، آر ٹی او چارجس ، گڈس اینڈ سرویس ٹیکس کے طور پر 2.3 لاکھ روپئے ادا کریں جس پر اس خاتون نے ملزم کی جانب سے بھیجے گئے اکاونٹ میں رقم ٹرانسفر کی ۔ جس کے بعد ملزم نے ان کے فونس بند کردئیے ۔۔