کے ٹی آر ڈیجیٹل برج فورم اجلاس کیلئے مدعو

   

حیدرآباد، 21ستمبر (یواین آئی) تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو قزاقستان میں ہونے والے ڈیجیٹل برج فورم2022کے اجلاس میں شرکت کیلئے مدعو کئے گئے ہیں۔ان کو فورم کے دو ر وزہ اجلاس میں مہمان اعزازی کے طور پر مدعو کیاگیا ہے ۔جمہوریہ قزاقستان کے وزیرڈیجیٹل ڈیولپمنٹ انوویشنس اینڈ ایرواسپیس انڈسٹری نے یہ دعوت نامہ کے ٹی آر کو بھیجا ہے ۔اس اجلاس میں آئی ٹی اور اختراعات میں وسطی ایشیا بہ حیثیت پلیٹ فارم، رجحانات، چیلنجس اور پیشرفت کے موضوع پر تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔وسطی ایشیا اور عالمی سطح پر معاشیات اور ٹکنالوجی کے تعاون پر بھی بات چیت کی جائے گی۔