کے ٹی آر کو اینٹی کرپشن بیورو سےدوبارہ نوٹس کا امکان

   

حیدرآباد۔/15 جنوری، ( سیاست نیوز) اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے فارمولہ ای ریسنگ معاملہ میں بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما راؤ کو دوبارہ نوٹس جاری کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ کے ٹی آر گذشتہ ہفتہ اینٹی کرپشن بیورو کی نوٹس پر تحقیقات کیلئے پیش ہوئے اور 7 گھنٹوں تک ان سے پوچھ تاچھ کی گئی۔ سپریم کورٹ کی جانب سے کے ٹی آر کی درخواست کو مسترد کئے جانے کے بعد اینٹی کرپشن بیورو دوسری نوٹس جاری کرنے کی تیاری میں ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کے ٹی آر کے علاوہ آئی اے ایس عہدیدار اروند کمار اور ایچ ایم ڈی اے کے ریٹائرڈ چیف انجینئر بی ایل این ریڈی کو دوبارہ نوٹس جاری کی جائے گی۔ سپریم کورٹ کے فیصلہ سے اینٹی کرپشن بیورو کی تحقیقات کو گرین سگنل مل چکا ہے۔ اینٹی کرپشن بیورو نے تینوں ملزمین سے پہلے مرحلہ کی تحقیقات مکمل کرلی ہے۔ واضح رہے کہ اینٹی کرپشن بیورو کے علاوہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ اس معاملہ کی تحقیقات کررہا ہے۔1