حیدرآباد ۔ 20 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے چند دنوں سے احتجاج کرنے والے وی آر اوز کے ساتھ اجلاس منعقد کیا ، اس اجلاس میں چیف سکریٹری سومیش کمار کے علاوہ دوسرے عہدیدار بھی موجود تھے ۔ کے ٹی آر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ وی آر آوز سے جو وعدہ کرچکے ہیں ، اس پر عمل آوریکیلئے چیف منسٹر کے سی آر سنجیدہ ہیں۔ بہت جلد تمام مسائل کی یکسوئی ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور وی آر اوز الگ الگ نہیں ہے ۔ وی آر اوز کو احتجاج سے دستبردار ہونے اور ڈیوٹی سے رجوع ہونے کی کے ٹی آر نے اپیل کی ۔ وی آر اوز نے مسائل کی یکسوئی کیلئے اجلاس طلب کرنے پر کے ٹی آر سے اظہار تشکر کیا۔