کے ٹی آر کے معاونین پر حملہ کا معاملہ ہائی کورٹ پہنچا

   

سیف آباد پولیس اسٹیشن کا سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کرنے پولیس کو ہدایت

حیدرآباد۔16۔ستمبر (سیاست نیوز) سائبر آباد پولیس اسٹیشن میں کے ٹی آر کے پی آر او مہیش مدیراج اور پرسنل اسسٹنٹ مہیندر ریڈی پر حملہ کے واقعہ کے خلاف بی آر ایس کی جانب سے ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی گئی۔ سماعت کے موقع پر سرکاری وکیل نے عدالت کو حملہ کے بارے میں تفصیلات سے واقف کرایا۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ حملہ کے واقعہ کے سلسلہ میں نامپلی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی ہے۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ سیف آباد پولیس اسٹیشن کی عمارت دراصل نامپلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں آتی ہے۔ واقعہ کے سلسلہ میں مقدمہ درج کرنے کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے ہیں۔ سرکاری وکیل نے عدالت میں اعتراف کیا کہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں کے ٹی آر کے معاونین پر حملہ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پولیس نے حملہ کے واقعہ کی تردید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ گنیش جلوس میں ڈی جے کی اجازت کے لئے گنیش منڈپ کے منتظمین پولیس اسٹیشن پہنچے تھے۔ بی آر ایس کے وکلاء نے کہا کہ ڈی جے کی اجازت کے لئے پولیس اسٹیشن آنے کی ضرورت نہیں بلکہ آن لائین درخواست دی جاسکتی ہے ۔ بی آر ایس کے وکلاء نے کہا کہا مہلک ہتھیاروں سے حملہ کی کوشش کی گئی۔ عدالت نے سیف آباد پولیس اسٹیشن کے واقعہ کے سلسلہ میں سی سی ٹی وی فوٹیج کو محفوظ کرنے کی ہدایت دی۔ عدالت نے پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیتے ہوئے مزید کارروائی کی ہدایت دی۔1/k