کے کے آر کی جانب سے کورونا فنڈ میں تعاون

,

   

ممبئی۔3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پورے ملک میں پھیلے کورونا وائرس بحران سے ابھرنے میں اب بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے بھی مدد کے لئے ہاتھ آگے بڑھائے ہیں۔ شاہ رخ خان نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس ساتھ مل کر ملک کو اس بحران کے وقت سے نکالنے کے لئے بڑا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق وہ پی ایم کیئرس فنڈ کے ساتھ ہی دیگر اداروں کو اپنی مدد دیں گے۔ شاہ رخ خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اس کی اطلاع دی ہے کہ وہ پی ایم کیئرس فنڈ کے ساتھ ہی مہاراشٹر سی ایم ریلیف فنڈ اور مزدوروں کی مدد کے لئے بھی عطیہ دیں گے۔شاہ رخ خان کی فلم پروڈکشن کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کی طرف سے کئے گئے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے شریک مالک شاہ رخ خان، گوری خان، جوہی چاولہ مہتہ اور جے مہتہ نے پی ایم کیئرس فنڈ میں تعاون دیں گے۔ اس کے ساتھ ہی وہ مہاراشٹر سی ایم راحت فنڈ میں بھی تعاون دیں گے اورہیتلھ کیئر ورکرس کی سیکورٹی کے لئے 50,000 پرسنل پروکٹیٹیو اکوئمپنٹ یعنی پی پی کا تعاون بھی دیں گے۔اس کے علاوہ میر فاونڈیشن کے ساتھ مل کر وہ ممبئی کے 55,00 اہل خانہ کو ایک ماہ تک کھانا کھلائیں گے اور بحران سے جدوجہد کر رہے مزدوروں کو بھی میل کٹ دستیاب کروائیں گے۔ واضح رہے کہ کافی وقت سے شاہ رخ خان کو کورونا بحران میں ملک کی مدد کے لئے آگے نہ آنے پر تنقید کا سامنا کیا جارہا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین کئی میمس کے ذریعہ بھی ان کا مذاق بنا رہے تھے۔ایسے میں شاہ رخ کا یہ قدم کہیں نہ کہیں ان کے ٹرولرس کی بھی بولتی بند کردیگا۔ واضح رہے کہ کورونا کے سبب ملک میں ان دنوں لاک ڈاون چل رہا ہے، جس کے سبب کئی لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔