گائے ، گنگا ، گیتا ہندوستان کی شناخت، یو پی کے وزیر کا تاثر

   

لکھنؤ : اترپردیش کے کابینی وزیر لکشمی نارائن چودھری نے ہفتہ کو دعویٰ کیا کہ ہندوستان کی شناخت گائے ، گنگا اور گیتا ہیں اور اسی کی وجہ سے ملک کو عالمی سطح پر نمایاں موقف حاصل ہوا ہے ۔ انہوں نے سابقہ حکومتوں پر الزام عائد کیا کہ ریاست میں گاؤ کشی کو روکنے کے لیے کوئی کوششیں نہیں کی گئیں ۔ گایوں کے تحفظ اور گاؤ کشی کو روکنے کیلئے سخت قانون کی ضرورت چودھری نے کہا کہ یو پی حکومت ایک آرڈیننس لا رہی ہے ۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ آرڈیننس کوئی مخصوص مذہب کے خلاف نہیں ہے ۔