گائے اسمگلنگ کیس:ترنمو ل کانگریس قائد انوبرتا منڈل گرفتار

   

کلکتہ : ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر انوبرتا منڈل کو آخر کار سی بی آئی نے گائے اسمگلنگ معاملے میں گرفتار کرلیا ہے ۔انوبرتا منڈل سی بی آئی کے سمن کے باوجود پیش ہونے سے بار بار کترارہے تھے ۔وہ مسلسل بیماری کا عذر پیش کرتے رہے ہیں ۔کل ہی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ڈاکٹر کو اپنے حق میں لکھنے پر مجبور کررہے تھے ۔گزشتہ دنوں ہی انوبرتا منڈل کو سی بی آئی کے سامنے پیش ہونے کے لئے سمن جاری کیا تھامگر وہ کلکتہ آئے لیکن سی بی آئی کے سامنے پیش ہونے کے بجائے انہوں نے ایس ایس کے ایم اسپتال جاکر طبی معائنہ کرایا۔