گانجہ کی اسمگلنگ کرنے والے دو افراد گرفتار

   

حیدرآباد۔/9 اگسٹ، ( سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے گانجہ کی اسمگلنگ میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 16 کیلو گانجہ برآمد کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 18 سالہ وائی لوا راجو متوطن ضلع مشرقی گوداوری آندھرا پردیش اور لاری ڈرائیور کے اجئے کمار متوطن ضلع مشرقی گوداوری ٹولی کی شکل میں بڑے پیمانے پر گانجہ فروخت کررہے تھے۔پولیس نے بتایا کہ لوا راجو انٹر میڈیٹ کا طالب علم ہے اور اس کا باپ پیشہ سے کاشتکار ہے۔ معاشی تنگی کے نتیجہ میں وہ آسانی سے روپے کمانے کیلئے وشاکھاپٹنم کے ایجنسی علاقہ اراکو ویلی سے کم دام میں گانجہ حاصل کرتے ہوئے اسے بھاری منافع کیلئے شہر حیدرآباد میں فروخت کرنے کا منصوبہ رکھتا تھا۔ لوا راجو نے اس منشیات کی منتقلی کیلئے اپنے قریبی دوست اجئے کمار جو پیشہ سے لاری ڈرائیور ہے کا ساتھ لیا اور دونوں نے 16 کیلو گانجہ حیدرآباد منتقل کیا۔ علاقہ لنگر حوض پہنچنے پر ٹاسک فورس کو اس بات کی اطلاع ملنے پر مذکورہ افراد کو اچانک گرفتار کرلیا گیا اور ان کے قبضہ سے 6.5 لاکھ مالیتی منشیات برآمد کرلی گئی۔ب