گانجہ کی کاشت کرنے والا نوجوان گرفتار

   

حیدرآباد۔/4 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) شہر میں گانجہ کی کاشت کرنے والے ایک نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ گانجہ کے سگریٹ کا عادی 19 سالہ عارف عرف ٹلو گانجہ کی عدم دستیابی اور پولیس کی جانب سے جاری سختی سے خود کاشت کرنا شروع کردیا جو ہمیشہ دھول پیٹ علاقہ سے گانجہ خرید کر اس کے سگریٹ تیار کرتا تھا اور انہیں استعمال کرتا تھا۔ خفیہ اطلاع پر سنٹرل زون ٹاسک فورس ٹیم کے انسپکٹر عبدالجاوید نے سیف آباد حدود میں دھاوا کیا۔ ٹلو جوپیشہ سے بیانڈ ورکر ہے چنتل بستی ریلوے کوارٹرس میں گانجہ کے پودوں کی کاشت کررہا تھا۔ اس نے پانچ پودے لگائے تھے اور اس کی کاشت کررہا تھا تاکہ اس کو استعمال کرسکے۔ اس نے گانجہ کے پھولوں کے بیج کے ذریعہ ریلوے کوارٹرس میں ان کی کاشت شروع کی تھی۔ ٹاسک فورس ٹیم نے ان پودوں کو ضبط کرتے ہوئے عارف عرف ٹلو کو گرفتار کرلیا اور مزید تحقیقات کیلئے سیف آباد پولیس کے حوالے کردیا۔ ع