گاندھی جی کی برسی کے موقع پر گورنر ‘ چیف منسٹر کا خراج

   

حیدرآباد 30 جنوری ( این ایس ایس ) گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے آج گاندھی جی کو ان کی 72 ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا ۔ گورنر سوندرا راجن نے باپو گھاٹ پہونچ کر گاندھی جی کی یادگار پر گلہائے عقیدت پیش کئے ۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راو اس تقریب میںشرکت نہیں کرسکے تاہم انہوں نے بھی گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے گاندھی جی کی خدمات ‘ ان کی تعلیمات کا تذکرہ کیا اور کہا کہ گاندھی جی کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے آج کے مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے ۔ ریاستی وزراء محمد محمود علی ‘ ٹی سرینواس یادو ‘ کونسل کے صدر نشین جی سکھیندر ریڈی ‘ اسپیکر اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی اور دوسروں نے بھی گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔