گاندھی دھام۔پوری ایکسپریس میںآتشزدگی

   

ممبئی ۔ مہاراشٹرا میں ہفتہ کی صبح تقریباً 10.30 بجے نندوربار کے قریب گاندھی دھام۔پوری ہفتہ وارسوپرفاسٹ ایکسپریس ٹرین کی پینٹری میں آگ لگ گئی۔ مغربی ریلوے نے کہا کہ اس واقعہ میں کسی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔ مغربی ریلوے کے ترجمان سمیت ٹھکر کے مطابق گاندھی دھام (گجرات) سے پوری (اڈیشہ) جا رہی ٹرین جب نندوربار اسٹیشن سے صبح تقریباً 10.15 بجے روانہ ہوئی تو راستے میں اچانک پینٹری کار میں آگ لگ گئی۔ فوری کارروائی کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ٹھاکر نے بتایا کہ ’’مغربی ریلوے کے افسران، مقامی فائر بریگیڈ محکمہ اور ٹرین کے ملازمین نے فوراً آگ پر قابو پا لیا اور آگ کی لپٹوں کو آس پاس کے ڈبوں میں پھیلنے سے روکے کے لیے متاثرہ پینٹری کار کر الگ کر لیا گیا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ اس واقعہ میں کوئی مسافر ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے اور مقامی سطح پر آگ پر تھوڑی دیر بعد ہی قابو پا لیا گیا۔مقامی چشم دید افراد نے دعویٰ کیا کہ مسافروں میں آگ کو لے کر دہشت پھیل گئی تھی کیونکہ جلتی ہوئی پینٹری کار سے دھواں اے سی ڈبوں میں گھس گیا۔ لیکن یہ واضح نہیں تھا آگ کی لپٹوں سے کوئی دیگر بوگیاں بھی متاثر ہوئیں یا نہیں۔