اے ائی ایم ائی ایم لیڈر کے وکیلء نے کہاکہ فرحان نے نیو ز چیانلوں اور اخبارات کے ذریعہ راہول گاندھی کو اپنے کتے کا نام تبدیل کرنے او ربرسرعام معافی مانگنے کا مشورہ دیا‘ مگر اس ان پر کوئی اثر نہیں ہوا ہے
پریاگ راج۔ اے ائی ایم ائی ایم کے ایک لیڈر نے کانگریس لیڈر راہول گاندھی کے خلاف ایک مقامی عدالت سے رجوع ہوئے ہیں جنھوں نے اپنی والدین سونیاگاندھی کو ایک کتا تحفہ میں دیا ہے جس کانام نوری ہے‘ اور کہاکہ نام سے مذہبی جذبات کوٹھیس پہنچی ہے۔
کل ہند مجلس اتحادالمسلمین (اے ائی ایم ائی ایم) لیڈر محمد فرحان نے کہاکہ مذکورہ کتے کا نام مذہبی جذبات کوٹھیس پہنچارہا ہے کیونکہ لفظ”نوری“ کا خصوصی طور پر اسلام سے تعلق ہے اورقرآن میں بھی اس نام کا ذکر ہے۔
جوڈیثرل مجسٹریٹ کے دفتر نے تصدیق کی ہے کہ اے ائی ایم ائی ایم لیڈرعدالت سے رجوع ہوئے ہیں۔
پی ٹی ائی سے بات کرتے ہوئے فرحان کے وکیل محمد علی نے کہاکہ کتے کے متعلق مختلف نیوز پیپرس‘ راہول گاندھی کے فیس بک پیچ‘ اوریوٹیو ب چینل کے ذریعہ جانکاری ملنے کے بعد وہ پیر کے روز جوڈیثرل مجسٹریٹ اویرال سنگھ سے رجوع ہوئے اور راہول گاندھی کے خلاف ائی پی سی کی دفعہ 295اے کے تحت مقدمہ درج کرنے کی گوہار لگائی ہے۔
اے ائی ایم ائی ایم لیڈر کے وکیلء نے کہاکہ فرحان نے نیو ز چیانلوں اور اخبارات کے ذریعہ راہول گاندھی کو اپنے کتے کا نام تبدیل کرنے او ربرسرعام معافی مانگنے کا مشورہ دیا‘ مگر اس ان پر کوئی اثر نہیں ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ 8نومبر کو اپنابیان قلمبند کرانے کے لئے عدالت سے رجوع ہونے کا فرحان سے عدالت نے کہا ہے۔ وکیل نے کہاکہ شکای کے بعد عدالت راہول گاندھی کو بھی طلب کرسکتی ہے۔
عالمی یوم حیوانات کے موقع پر اپنی والدہ سونیاگاندھی کو ایک کتا تحفہ میں پیش کرتے ہوئے ویڈیوکو راہول گاندھی نے اس سے قبل پوسٹ کیاتھا۔