گاوں کے بلدی مسائل اٹھانے والے شخص کو سرپنچ نے لات ماری

   

حیدرآباد22ستمبر(یواین آئی)گاوں کے بلدی مسائل کے بارے میں سوال اٹھانے والے شخص کو سرپنچ نے لات ماری۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع وقارآبادکے دامستا پور گاوں میں پیش آیا۔ پی سرینواس نے سرپنچ کے پاس پہنچ شکایت کرتے ہوئے کہا کہ گاوں میں ڈرینج، پینے کے پانی سمیت کئی دیگر مسائل ہیں اور ان کو حل کرنے میں لاپرواہی کے مظاہرہ کی شکایت پر سرپنچ نے برہمی کے عالم میں اس کولات ماری۔ اس واقعہ کا ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر وائرل ہوگیا۔ سرینواس نے اس واقعہ کی شکایت پولیس سے کی جس پر پولیس اس معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔ گاؤں والوں نے بھی سرپنچ کے خلاف احتجاج کیا۔