گاڑیوں پر پہلے سے موجود TS کو TG نہ کریں : محکمہ ٹرانسپورٹ

   

حیدرآباد 20 اکٹوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے عوام کو ضروری ہدایت جاری کرتے ہوئے وارننگ دی کہ وہ اپنی گاڑیوں پر TS کو TG نہ لکھیں جوکہ غیر قانونی ہے۔ تلنگانہ حکومت نے جس تاریخ کو نوٹیفکیشن جاری کیاکہ TS کو TG کیا جارہا ہے اُس تاریخ کے بعد خریدی گئی گاڑیوں پر ہی TG تحریر ہوگا۔ اس سے قبل کی تمام گاڑیوں پر TS ہی ہوگا۔ گاڑیوں کے نمبر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے پر سخت قانونی کارروائی کا انتباہ دیاگیا ۔ TS کے بجائے TG لکھنے والوں پر قانون کی خلاف ورزی کرنے کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔ شہر اور اضلاع میں اکثر شکایات وصول ہورہی ہیں کہ نمبر پلیٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جارہی ہے۔ گاڑی کے رجسٹریشن کے بعد جو نمبر اور کوڈ مختص کیا جائے گا وہی نمبر گاڑی پر ہوگا۔ (ش)