گاڑی میں ایک ہی خاندان کو ماسک کی ضرورت نہیں

   

دبئی۔متحدہ عرب امارات کے حکام نے ایک خاندان کے افراد کو گاڑی سے سفر کے دوران ماسک کی پابندی سے استثنی دیا ہے۔میڈیا کے مطابق امارات میں گاڑی سے سفر کے دوران ماسک کا استعمال ضروری ہے۔ پابندی نہ کرنے پر ایک ہزار درہم کا جرمانہ مقرر ہے۔ ایک خاندان کے قریب ترین رشتہ دار گاڑی سے سفر کرسکتے ہیں۔ ان کے لیے تین افراد کی پابندی بھی نہیں ہوگی۔ڈرائیونگ کے دوران ماسک کا استعمال ڈرائیور کے لیے اگر وہ گاڑی تنہا چلا رہا ہے تو ضروری نہیں۔ اسی طرح اگر ایک خاندان کے افراد ایک گاڑی میں سفر کررہے ہیں تو ایسی صورت میں انہیں بھی ماسک استعمال نہ کرنے پر ماسک کے ضابطے کی خلاف ورزی کرنے والا شمار نہیں کیا جائے گا۔