گجانن ایس کالے ٹاٹا پاور کے سی ای او

   

نئی دہلی: شمالی دہلی میں 70 لاکھ کی آبادی کو بجلی فراہم کرنے والی معروف پاور یوٹیلیٹی ٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل نے گجانن سمپت راؤ کالے کو کمپنی کا نیا چیف ایگزیکٹوآفیسر(سی ای او) مقررکیاہے ۔ ان کی تقرری19 اپریل 2024 سے موثر ہوگئی ہے ۔ کالے کی تقرری کے بارے میں ٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل کے سی ای اواورایم ڈی ڈاکٹر پروین سنہانے کہاکہ میں مسٹرگجانن کاٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل کے نئے سی ای اوکے طور پر خیر مقدم کرتاہوں۔ بجلی سپلائی کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھنے والے کالے یقیناٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل کوکامیابی کی نئی بلندیوں پرلے جائیں گے ۔