سورت پولیس نے ضبط گوشت کو جانچ کے لئے ایف ایس ایل روانہ کیا جس نے تصدیق کی کہ وہ گائے کا گوشت ہے‘ جس کے بعد جمعرات کی رات دیر گئے سرفراز محمد وزیرخان کو گرفتار کرلیاگیاہے
سورت۔ گوشت کے بجائے گائے کا گوشت سربراہ کرنے کے الزام میں ایک ہوٹل مالک کو گرفتار کرلیاگیا ہے اور 60کیلوگائے کا گوشت بھی گجرات کے سورت میں دہلی دسترخوان ہوٹل سے ضبط کرلیاگیاہے۔
لال گیٹ پولیس ہیڈ کونسٹبل یوجیندر دادو بھائی نے کہاکہ ستمبر11کے روز انہیں دہلی دسترخوان ہوٹل میں گائے کے گوشت رکھنے اور سربراہی کرنے کی ایک شکایت موصول ہوئی تھی‘ جس کے بعد وہ اپنی ٹیم کے ساتھ اس ریسٹورنٹ میں تلاشی کے لئے گئے اور دس کیلوپر مشتمل گوشت کی دس پیاکٹس انہیں ملی تھیں۔
سورت پولیس نے ضبط گوشت کو جانچ کے لئے ایف ایس ایل روانہ کیا جس نے تصدیق کی کہ وہ گائے کا گوشت ہے‘ جس کے بعد جمعرات کی رات دیر گئے سرفراز محمد وزیرخان کو گرفتار کرلیاگیاہے۔
بیف سربراہ کرنے والے انصار کی پولیس کو تلاش ہے۔ گجرات میں گائے ذبیحہ پر سختی کے ساتھ پابندی عائد ہے۔ ائی پی سی کے بشمول پی سی اے ایکٹ1960کے مختلف دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیاگیاہے