گجرات۔ ہندوتوا لیڈر کاجل ہندوستانی کو اشتعال انگیز تقریر پر گرفتار کرلیاگیاہے۔

,

   

بجرنگ دل اور وی ایچ پی کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں کاجل نے مسلم عورتوں کو نشانہ بناتے یوئے اسلام فونیک نفرت انگیز تقریر کی جس میں انہوں نے ”ہندو گھروں میں شادی کرنے سے ہونے والے فوائد کی“ فہرست پیش کی۔


دائیں بازو کی لیڈر کالج ہندوستانی کو گجرات میں گری سومناتھ پولیس نے حال ہی میں کی گئی اشتعال انگیز تقریر پراتوار کے روز گرفتار کرلیاہے۔

بجرنگ دل اور وی ایچ پی کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں کاجل نے مسلم عورتوں کو نشانہ بناتے یوئے اسلام فونیک نفرت انگیز تقریر کی جس میں انہوں نے ”ہندو گھروں میں شادی کرنے سے ہونے والے فوائد کی“ فہرست پیش کی۔

اس کے ریمارکس میں سے کچھ یہ ہیں ”تم(مسلم عورتیں) کو ہندو مرد محفوظ رکھیں گے۔ تمہارے سے کوئی بھی زبردستی یابدکاری نہیں کرسکتا۔ تمہیں 45ڈگری گرمی میں برقعہ پہننے کی بھی ضرورت نہیں ہے“۔

ان کی تقریر کے فوری بعد اس علاقے میں ہندووں او رمسلمانوں کے درمیان میں پتھر بازی او رکشیدگی کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

دو لوگ زخمی ہوئے اور 50افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیاہے۔ پولیس نے کاجل ہندوستانی پر بھی اشتعال انگیزکا ایک مقدمہ درج کیاہے۔پولیس کی جانب سے رات میں اونا شہر میں تلاشی مہم چلائی گئی اور کچھ گھروں سے بڑی تعدادمیں تلواریں‘ اور ایسے اوزار ضبط کئے گئے ہیں۔