گجرات میں زیر تربیت خاتون کلرکس کو برہنہ کھڑا کردیا گیا دواخانہ میں غیر شادی شدہ خواتین کے حمل کی جانچ

   

سورت 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سورت میونسپل کارپوریشن میں زیرتربیت خاتون کلرکس کو میڈیکل ٹسٹ کے لئے ایک کمرہ میں ایک ساتھ برہنہ حالت میں کھڑا کردیا گیا۔ اس واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد حکام اس کی تحقیقات کا حکم دینے کے لئے مجبور ہوئے۔ سورت میونسپل کارپوریشن کمشنر بنچن ندھی پانی نے جمعہ کو ان الزامات کی تحقیقات کا حکم دیا کہ اس بلدی ادارہ کی تقریباً 10 زیرتربیت خاتون کلرکس کو طبی معائنہ کے لئے ایک ہاسپٹل کے گائنکلوجی وارڈ میں ایک ساتھ برہنہ کھڑا کردیا گیا تھا۔ اس واقعہ سے چند دن قبل گجرات کے ضلع کچھ کے بھج ٹاؤن میں کالج کی لڑکیوں کو محض یہ ثابت کرنے کے لئے وہ ایام حیض میں نہیں ہیں، کالج ہاسٹل کے حکام نے اپنے زیر جامے اُتارنے کے لئے مجبور کردیا تھا۔ بلدیہ سورت کے کمشنر سے کی گئی ایک شکایت میں کہا گیا ہے کہ غیر شادی شدہ لیڈی ڈاکٹرس نے لڑکیوں کے حمل کا معائنہ کیا تھا۔