احمدآباد : گجرات کے کھیڑا ضلع کے تحت ادھیلا گاؤں کے گربا میں پتھراؤ کے بعد پولیس نے 9 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ اس کے بعد پولیس ملزمان کو گاؤں لے گئی اور انہیں برقی کھمبے سے باندھ دیا اور سرعام باری باری نوجوانوں کی پٹائی کی۔ اس کے بعد ملزمان سے ہاتھ جوڑ کر ہندو برادری کے لوگوں سے معافی بھی مانگنے لگوائی۔جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پلٹ فارم پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں تین گرفتار نوجوانوں کو تقریب کے مقام کے قریب ایک پولیس وین سے باہر لاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔پولیس اس معاملے میں گرفتار مشتبہ حملہ آوروں کو گاؤں کے چوک میں ایک بجلی کے کھمبے سے باندھ کر پوری عوام سامنے کمر سے نیچے ڈنڈے سے مارتے ہوئے نظر آتا ہے۔ ویڈیو کلپ میں بچوں سمیت گاؤں کے لوگ پولیس کی کارروائی کو دیکھتے ہوئے اور جب ملزمان کی پٹائی کی گئی تو خوش ہو رہے ہیں۔اور بھارت ماتا کی جئے اور وندے ماترم کے نعرے لگاتے رہے۔ویڈیوز میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ ملزم پولیس عہدیداروں کے کہنے کے بعد موقع پر جمع ہونے والے لوگوں کے ایک بڑے گروپ سے معافی بھی مانگتا ہے۔