گجرات کے احمد آباد میں کورونا اسپتال میں لگی بھیانک آگ، آٹھ مریضوں کی ہوئی موت

,

   

گجرات کے احمد آباد میں کورونا اسپتال میں لگی بھیانک آگ، آٹھ مریضوں کی ہوئی موت

احمد آباد: جمعرات کے دن صبح گجرات کی شہر احمد آباد میں کورونا کے ایک ہسپتال میں بھیانک آگ لگی ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق اگر لگنے کی وجہ سے اس حادثہ میں 8 لوگ مردہ قرار دیے گئے ہیں جبکہ 35 مریضوں کو دوسرے ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے، ملی اطلاعات کے مطابق یہ آگ احمد آباد کے نورنگ پورا شریئے اسپتال میں لگی۔

https://twitter.com/ANI/status/1291209154829246466/photo/1?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1291209154829246466%7Ctwgr%5E&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fwest-india-fire-breaks-out-in-corona-hospital-in-ahmedabad-gujarat-8-dies-na-313073.html

واضح رہے کہ اسپتال کا آئی سی یو وارڈ بھی آگ کی زد میں آگیا ہے، ابھی تک آگ لگنے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے، یہ بھیانک واقع صبح 03:15 کو پیش آیا، آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اس مقام پر پہنچی اور آگ پر قابو پالیا گیا۔
https://twitter.com/ANI/status/1291212699657834497/photo/1?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1291214206323183617%7Ctwgr%5E&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fwest-india-fire-breaks-out-in-corona-hospital-in-ahmedabad-gujarat-8-dies-na-313073.html

وزیراعظم مودی نے بھی اس واقعہ پر غم کا اظہار کیا ہے، بتایا گیا ہے کہ اس واقعے میں مرنے والے اہل خانہ کےلیے 2-2 لاکھ جبکہ زخمیوں کےلیے 50-50 لاکھ کا اعلان کیا گیا ہے، یہ معاوضہ وزیر اعظم راحت فنڈ سے دیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں اس واقعہ سے بہت دکھی ہوں، اور متاثر خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں، زخمی جلد ٹھیک ہوں گے، صورت حال کے بارے میں وزیر اعلیٰ اور مئیر سے بات کی ہے اور انتظامیہ ہرممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔

https://twitter.com/ANI/status/1291214206323183617/photo/1?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1291214206323183617%7Ctwgr%5E&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fwest-india-fire-breaks-out-in-corona-hospital-in-ahmedabad-gujarat-8-dies-na-313073.html