گجرات کے کئی دیہات میں پانی کی قلت ’’پانی نہیں تو ووٹ نہیں ‘‘ کا نعرہ

   

احمد آباد ۔ /10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں عوام کو پانی کی قلت کا سامنا ہے اور گرما کی شروعات کے ساتھ ہی گجرات کے کئی گاؤں پانی کی شدید قلت کا شکار ہوگئے جس کے باعث گاؤں والوں میں حکومت کے خلاف شدید غصہ و برہمی پائی جاتی ہے ۔ یہاں کی عوام نے کہا ہے کہ اگر ہمیں پانی نہیں ملا تو ہم ووٹ بھی نہیں دیں گے ۔ گجرات کے سوناگڑھ تحصیل کے مالگاؤں کے لوگوں کا کہنا تھا کہ انہیں صبح 3 بجے سے گاؤں کی واحد بورویل سے پانی کے حصول کے لئے قطار میں کھڑے رہنا پڑتا ہے تب جاکر وہ صبح کھانا کھانے کے قابل ہوتے ہیں ۔ گزشتہ سال اسمبلی انتخابات کا بھی یہاں کے رہنے والوں نے سڑک کی تعمیر نہ ہونے کے باعث بائیکاٹ کردیا تھا ۔