گدوال میں جاں بحق پولیس اہل کاروں کے اہل خانہ کو مالی امداد

   

گدوال۔ /19 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز سڑک حادثے میں بیماری کی وجہ سے مرنے والے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو ضلع ایس پی سری جے۔ رنجن رتن کمار نے مالی تحفظ ایکس گریشیاء ، انسیٹنٹ چارجز فنڈ کے تحت مالی امداد فراہم کیا۔جوگولامبا گدوال ضلع ایس پی مسٹرجے رنجن رتن کمار نے انڈویلی کانسٹیبل راج شیکھر کی بیوی کو 8 لاکھ روپے کا چیک دیا، جس کی دسمبر 2020 میں سڑک حادثے میں موت واقع ہو گئی تھی، سیکیورٹی ایکس گریشیاء کے تحت، اور ایس پی نے کانسٹیبل وینکٹ رامنا گوڈ کو بیماری سے انتقال ہونے پر انسیڈنٹ چارجیس کے تحت 10 ہزار روپے کا چیک دیا، جو انڈاویلی پولیس اسٹیشن میں ڈیوٹی پر تھا، اور جو اپریل کے مہینے میں بیماری کی وجہ سے فوت ہوگیا۔ اس موقع پر ضلعی ایس پی نے کہا کہ ہم ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں گے۔ رنجن رتن کمار نے کہا کہ ان کے اہل خانہ کو ملنے والے بقیہ فوائد جلد مل جائیں۔اس پروگرام میں اے۔ او ستیش سپرنٹنڈنٹ ناگیندر ، راج شیکھر کی بیوی جناکما، وینکٹ رامنا گوڑ کی بیوی ششی کلا موجود تھیں۔
پلاسٹک کے تھیلوں کی نکاسی
بودھن /19 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مرکزی و ریاستی حکومتوں کی جانب سے چلائی جارہی نیشنل سرویس اسکیم کے تحت آج گورنمنٹ جونئیر کالج بودھن میں زیر تعلیم طالبات کا ایک وفد پروگرام آرگنائزر تبسم ناز کی زیر سرپرستی شہر کے اہم غیر آباد مقامات کا دورہ کیا اور ان مقامات پر جمع کچرا و پلاسٹک کے استعمال شدہ کورس کی نکاسی کے کام انجام دئے ۔ اس موقع پر تبسم ناز نے میڈیا سے کہا کہ یہ صاف صفائی کے کام قومی سطح پر یکم اکٹوبر تا 31 اکٹوبر تک جاری رہیں گے ۔ اس صاف صفائی کی مہم میں بودھن جونئیر کالج کے لکچررس سید عبدالحلیم فیروز خان ، محمد محسن کے علاوہ رکن بلدیہ محمد وسیم الدین اور میر واحد علی و دیگر نے بھی ان کاموں میں حصہ لیا ۔