گرجیت کے 5گول ’ ہندوستان 13-0سے کامیاب

   

ڈونگھے۔ ڈریگ فلکرگرجیت کور نے پانچ گول کرتے ہوئے ہندوستانی کی یادرگار کامیابی میں اہم رول ادا کیا جیسا کہ ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم نے اتوارکو یہاں ڈونگھے ویمنز ایشین چمپئنز ٹرافی میں تھائی لینڈ کو
13-0 سے شکست دیتے ہوئے اپنی مہم کا زبردست آغاز کیا۔گرجیت نے دوسرے ہی منٹ میں ہندوستان کو برتری دلائی جب تھائی لینڈ نے اپنے دفاع میں خلاف ورزی کرتے ہوئے ریفری کو پنالٹی اسٹروک دینے پر مجبور کیا۔ٹوکیو اولمپک گیمز میں چار گول کرنے والے گرجیت نے گیند کو نیٹ کے پچھلے حصے میں ڈال کر ہندوستان کو 1-0 کی برتری دلائی۔ابتدائی گول نے تھائی لینڈ کو پیچھے ڈھکیل دیا اور اولمپکس میں ہیٹ ٹرک کرنے والی واحد ہندوستانی خاتون کھلاڑی وندنا کٹاریا نے پانچ منٹ بعد دوسرا گول کیا۔پہلاکوارٹر ختم ہونے تک، للیما منز نے 14ویں منٹ میں ایک اور فیلڈ گول کا اضافہ کر دیا تھا، جبکہ گرجیت کور اورجیوتی نے 14ویں اور 15ویں منٹ میں پنالٹی کارنر سے مزید دوگول کر کے ہندوستان کو 5-0 کی برتری دلادی۔دوسرے مرحلے کا آغاز بالکل اسی طرح ہوا جس طرح ہندوستان نے زیادہ ترگیند پرقبضہ اپنے پاس رکھا، تھائی لینڈ کوکوئی موقع نہیں دیا۔ دوسرے کوارٹر کے پہلے منٹ کے اندر راجویندر کور جنہوں نے اتوارکو اپنا بین الاقوامی کیریئر شروع کیا،انہوں نے 16ویں منٹ میں فیلڈ گول کیا، اور 24ویں منٹ میںگرجیت نے تیسرا گول کیا اور للیما نے پی سی کی طرف سے دوسرا گول بھی 24 ویں منٹ میں اسکور کیا۔ہندوستانی ٹیم نے تھائی لینڈ ٹیم کے دفاع کو تباہ کردیا کیونکہ اس نے 25 ویں منٹ میں گرجیت کے ذریعے ایک اور گول مارا، اس طرح دوسرے کوارٹر کے اختتام پر ہندوستان کو 9-0 کی برتری حاصل ہوگئی۔10 منٹ کے ہاف ٹائم وقفے سے واپسی پر ہندوستان نے بائیں جانب سے دائرے میں خطرناک حملے جاری رکھتے ہوئے غلبہ حاصل کیا لیکن تھائی لینڈ نے تیسرے کوارٹر میں پہلے چھ منٹ تک شاندرا دفاع کیا اور گول ہونے نہیں دیالیکن جیوتی نے حدبندی کو توڑتے ہوئے36ویں منٹ میں ایک اور فیلڈ گول کرکے ہندوستان کی برتری کو 10 گول سے بڑھا دیا۔تھائی لینڈ کی طرف سے چار منٹ بعد دفاعی غلطی نے ہندوستان کو ایک اور گول دے دیا لیکن اس بارگرجیت کی طاقتور فلک مخالف کی طرف سے ہٹ گئی۔ 43 ویں منٹ کے آخر میں درمیان سے ایک اچھی طرح سے تیار کی گئی کوشش نے تھائی لینڈ کی دفاعی کمزوری کا ظاہر کیا اور سونیکا نے میچ میں اپنا پہلا گول کیا۔چوتھا مرحلہ جو شروع ہونے تک محض رسمی تھا، نونیت کور نے دائیں طرف سے تھائی لینڈ کے دفاع کو مات دی لیکن تھائی لینڈ کا دفاع اس خطرے کو دور رکھنے میں کامیاب رہا، اسکورلائن کو مزید نقصان پہنچنے سے روکا۔55 ویں منٹ میں، مونیکا دائرے کے اندر ایک لمبے پاس پر اپنی کوشش میں کامیاب رہی، جب اس نے گیند کو جال میں ڈالتے ہوئے ہندوستان کی سبقت میں اضافہ کیا ۔ تین منٹ بعد گرجیت کور نے پنالٹی کارنر سے اپنا پانچواںگول کیا اور ہندوستان کے لیے 13 واں گول کیا۔