گروزنی میں پولیس پر دہشت گردوں کا حملہ ، تین ہلاک

   

گروزنی : روس کی مسلم اکثریتی جمہوریہ چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی میں سوموار کو دہشت گردوں کے حملے اور سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اس شورش زدہ جمہوریہ کے صدر رمضان قادریوف نے بتایا ہے کہ گروزنی کے وسط میں چاقوؤں سے مسلح دو دہشت گردوں نے پولیس سے ہتھیار چھیننے کی کوشش کی تھی لیکن سکیورٹی اہلکاروں نے انھیں گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔انھوں نے مزید بتایا ہے کہ ان دہشت گردوں کے چاقوحملے میں ایک افسر مارا گیا ہے اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔دونوں حملہ آور سگے بھائی تھے اور ہمسایہ جمہوریہ انگشتیا سے 2012ء میں چیچنیا میں منتقل ہوئے تھے۔