گروپ ۔ I جاب اسکام میں ایک شخص کی گرفتاری

   

حیدرآباد 31 مارچ (سیاست نیوز) گروپ I جابس سے متعلق ایک فریبی جاب اسکام کے سلسلہ میں صوبیداری پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا اور اس کے قبضہ سے 25 لاکھ روپئے مالیت کے سونے کے زیورات کو ضبط کیا۔ پولیس اس کیس میں دیگر آٹھ ملزمین کی بھی تلاش کررہی ہے۔ ہنمکنڈہ اے سی پی دیویندر ریڈی نے کہاکہ ملزم 54 سالہ کے ویریشم کو جمعرات کو ہنمکنڈہ میں عدالت جنکشن پر تحویل میں لیا گیا۔ اے سی پی نے کہاکہ ویریشم نے اپنے بیٹے اور دیگر کے ساتھ تلنگانہ اور اے پی میں گروپ I کیڈر جابس کا وعدہ کرتے ہوئے لوگوں کو دھوکہ دیا اور 4.50 کروڑ روپئے تک دھوکہ سے حاصل کئے۔