گروپ I امیدوروں کی مرکزی وزیر بنڈی سے ملاقات

   

حیدرآباد ۔ 10 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) مرکزی مملکتی وزیر داخلہ بنڈی سنجے کمار نے الزام عائد کیا کہ بی آر ایس اور کانگریس حکومتیں امتحانات کے بے قاعدگیوں کے بغیر انعقاد میں ناکام ہوچکی ہیں۔ دونوں پارٹیوں نے بیروزگار نوجوانوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ گروپ I امتحانات کے بارے میں ہائیکورٹ کے فیصلہ کے بعد کئی گروپ I امیدواروں نے بنڈی سنجے سے ملاقات کی ۔ انہوں نے گروپ I امتحانات کے سلسلہ میں جدوجہد کو بنڈی سنجے کی تائید پر اظہار تشکر کیا۔ بنڈی سنجے نے کہا کہ بی جے پی ہمیشہ بیروزگار نوجوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ بیروزگار نوجوانوں کیلئے مستقبل میں بھی بی جے پی ہر طرح کی تائید کرے گی۔ بنڈی سنجے نے ہائی کورٹ کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا۔ واضح رہے کہ تلنگانہ ہائی کورٹ نے گروپ I امتحانی پرچوں کی دوبارہ جانچ کی ہدایت دی ہے۔1