گروپ I نتائج : ایڈیشنل کلکٹر نرمل فیضان احمد کی اہلیہ محترمہ برعیرہ فرید کو 68 واں مقام

   

نرمل۔یکم؍ اپریل ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گروپ I کے نتائج کا اعلان ہوگیا ہے جس میں ضلع کے موجودہ ایڈیشنل کلکٹر فیضان احمد کی اہلیہ محترمہ برعیرہ فرید ولد شیخ فرید الدین نے ریاستی سطح پر 68 واں مقام حاصل کیا ہے جبکہ بی سی ای زمرہ رینک کے اعتبار سے انہیں اول رینک حاصل ہوا جبکہ محترمہ 2022 میں یو پی ایس سی کے لئے بھی انٹرویو دے چکی ہیں۔ واضح رہے کہ ایڈیشنل کلکٹر محمد فیضان احمد IAS کا تعلق راجستھان سے ہے، ان کی اہلیہ محترمہ کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔ رینک کے تناظر میں انہیں حاصل شدہ نمبرات کو دیکھا جائے تو محترمہ برعیرہ فرید کی بحیثیت ڈپٹی کلکٹر پوسٹنگ یقینی ہے۔ ان کی کامیابی سے نرمل کے تمام سرکاری عہدیداروں بلکہ تمام طبقات میں خوشی و مسرت کی لہر دوڑ گئی، اس لئے کہ فیضان احمد اپنی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر تمام طبقات اور تمام عہدیداروں میں اپنی ایک منفرد شناخت رکھتے ہیں جبکہ دو ماہ قبل ہی انہوں نے بحیثیت اسپیشل آفیسر نرمل بلدیہ کا بھی عہدہ حاصل کرنے کے بعد بلدیہ نرمل کے تمام وارڈز میں خصوصی توجہ دیتے ہوئے عہدیدار بلدیہ کو چوکس کیا اور مسائل کی یکسوئی وغیرہ کے لئے متحرک کردیا۔ ان کی شاندار کارکردگی اور اہلیہ کی شاندار کامیابی پر آج سابق ریاستی وزیر جنگلات اے اندرا کرن ریڈی، صدر ضلع کانگریس مسٹر کے سری ہری راؤ ، سابق صدرنشین بلدیہ مسٹر اے گنیش ، سابق ZPTC مسٹر پی راجیشور ریڈی ، زرعی کمیٹی نرمل کے چیرمین مسٹر بھیم ریڈی نے اپنے ایک بیان میں فیضان احمد صاحب کی اہلیہ کی شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔