گروگرام : ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر 23ہزار روپئے جرمانہ

   

گروگرام 3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) گروگرام ٹریفک پولیس نے منگل کے دن ٹو وہیلرس کی کئی خلاف ورزیاں کرنے والے ایک شخص دنیش مدن متوطن مشرقی دہلی گیتا کالونی پر 23 ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ مبینہ طور پر مختلف ضلعی عدالتوں کے باہر پولیس نے اُنھیں پکڑ لیا تھا۔وہ ضروری دستاویزات جیسے آر سی، انشورنس وغیرہ پیش نہیں کرسکے تھے۔