حیدرآباد۔سکھ سماج کے مقدس ”پرکاش اتسو“ کے موقع پر 11تا 15نومبر مختلف تقاریب کا آج اعلان کیاگیا ہے۔ شہر حیدرآباد کے مختلف گردواروں کے پربندھک کمیٹیوں کے ذمہ داران او رسربراہان نے اس ایک پریس کانفرنس کے ذریعہ بتایاکہ سکھ مذہب کے بانی اور پہلے گرو ”گرونانک دیوجی“ کی 555ویں یوم پیدائش ”پرکاش آتسو“ کے موقع پر پانچ روز تک دونوں شہروں حیدرآباد او رسکندرا ٓباد میں بڑے پیمانے پر تقاریب منائے جائیں گے۔
انہوں نے بتایاکہ پیر11نومبر کے روز گرودوارہ سکندر آباد اور گرودواہ اشوک بازار سے دو ”نگر کیرتن“ جلوس نکالے جائیں گے اس کے علاوہ 13نومبر کی شام کو افضل گنج گرودوارہ سے ایک جلوس نکالاجائیگا۔
انہوں نے بتایاکہ ”پرکاش آتسو“ تقریبات میں ایک عظیم الشان عوامی اجتماع ”وشال دیوان“ 15نومبر کو نمائش میدان نامپلی میں صبح 10بجے سے شام 4بجے تک منعقد کیاجائیگا۔
پربندھک کمیٹی کے صدر بلدیو سنگھ بگا‘ ایس ستویندر سنگھ بگا‘جنرل سکریٹری ایس جگن موہن سنگھ‘ ایس ہرپریت سنگھ گولاٹی‘اور کمیٹیوں کے دیگر ممبران نے مجوزہ ”پرکاش آتسو“ تقریبات کی مزید تفصیلا ت سے میڈیا کو واقف کرواتے ہوئے کہاکہ 11نومبرکے ”نگر کیرتن“ کا راستہ سکندر آباد‘ منوہر تھیٹر‘کلاک ٹاؤر‘باٹا‘پٹنی سرکل‘کنگزوے‘ مونڈا مارکٹ‘الفا ہوٹل سے ہوکر شام گرودوارہ سکندر آباد پہنچے گا۔
اس جلوس میں ریاست بھر سے ہزاروں عقیدت مند شریک ہوں گے جس میں سکھ سماج کی مقدس کتاب”گروگرنتھ صاحب جی“ایک گاڑی میں حسب روایت نہایت خوبصورتی کے ساتھ سجاکر رکھی جائیگی اور جلوس کے ساتھ نشان صاحبان“ مذہبی جھنڈے“ بھی ہوں گے۔
سکھ سماج کے تمام رسومات ادا کئے جائیں گے اور وہ تمام روایتی جاٹھا تیرا جاٹھا‘ استری ستسنگ اور عورتوں کے کیرتھانی جتھوں کے ذریعہ شبدکیرتنوں ”مذہبی بھجن“جلوس کا حصہ رہیں گے۔ ہمیشہ کی طرح ”پانچ پیارے“ اپنے روایتی لباس میں جلوس کے مرکز توجہہ رہیں گے۔
انہوں نے بتایاکہ جلوس میں مارشل ارٹس اور تلواروں کی مشق کے دلکش مظاہرے بھی ہو ں گے۔انہوں نے بتایاکہ دوسرا کیرتن 13نومبر کے روزاشوک بازار افضل گنج کے گردوارہ گروسنگھ سبھا شام 4بجے سے نکالاجائیگااو ریہ سدی عنبر بازار‘جامباغ‘پوتلی باؤلی سے ہوتے ہوئے رات 9بجے گاولی گوڑہ گردوارہ پہنچے گا۔انہوں نے بتایاکہ مقدس بجھنوں کے لئے ہندوستان بھر سے راگی جٹھوں کو مدعو کیاگیا ہے۔