گریجویٹ امیدواروں کیلئے مرکز کی سرکاری ملازمت

   

حیدرآباد ۔ 27 ؍ ستمبر ۔ کسی بھی مضمون کے گریجویٹ لڑکے/ لڑکیوں کیلئے مرکزی حکومت کے محکمہ جات میں 20 ہزار جائیدادوں پر تقررات کیلئے اسٹاف سلیکشن کمیشن قومی سطح پر امتحان منعقد کر رہا ہے ۔ اس کا مرکز حیدرآباد بھی ہے ۔ بی اے ، بی کام ، بی ایس سی ، بی ای ، بی ٹیک، بی فارمیسی اور دیگر پروفیشنل ڈگری ہولڈرس اہل ہیں۔ سرکاری ملازمت کے خواہاں ڈگری ہولڈرس اپنے اسنادات کے زیراکس، آدھار کارڈ فوٹو کیساتھ محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر 11 بجے تا 6 بجے شام رجوع ہوسکتے ہیں۔