حیدرآباد : 9اپریل (یو این آئی) جی ایچ ایم سی نے پراپرٹی ٹیکس کی وصولی میں تیزی پید اکی ہے ۔ارلی برڈ آفر کے تحت پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کا ہدف 750 کروڑ روپے رکھاگیا تاہم اس اسکیم کے آغاز کے پہلے ہفتے میں ہی 123 کروڑ روپے وصول کئے گئے ۔ اسکیم کے تحت سال 2023-24 کیلئے پیشگی پراپرٹی ٹیکس ادا کرنے والوں کو 5 فیصد رعایت فراہم کی گئی ہے ۔یہ اسکیم اپریل کے آخر تک کارآمد رہے گی۔ بلدیہ نے زونس و سرکلس کے ذریعہ ٹیکس کی وصولی کا ہدف مقرر کیا ہے ۔ 13 لاکھ مالکان جائیداد کے فون نمبرات پر پہلے ہی ایس ایم ایس بھیجے جا چکے ہیں۔ شہر میں زون واری بنیاد پر نشانہ رکھنے کا فیصلہ کیاگیا۔ جی ایچ ایم سی کو امید ہے کہ اس سال تجارتی لائسنسوں سے بھی اس کو زائد آمدنی ہوگی۔